Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / ہماچل کانگریس میں بحران ‘ یکسوئی کیلئے راہول کا انتظار

ہماچل کانگریس میں بحران ‘ یکسوئی کیلئے راہول کا انتظار

نئی دہلی 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش کانگریس میں چیف منسٹر ویرا بھدرا سنگھ اور صدر پردیش کانگریس سکھویندر سنگھ سکھو کے مابین اختلافات کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کی بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد ہی اس مسئلہ کی یکسوئی ہوسکتی ہے ۔ ذرائع کے بموجب جب راہول گاندھی اپنے بیرونی دورہ سے واپس آئیں گے اسی وقت یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ امکان ہے کہ کانگریس نائب صدر جاریہ ہفتے کے اواخر یا آئندہ ہفتے کے اوائل میں وطن واپس ہونگے ۔ کہا گیا ہے کہ صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے بات چیت کی جا رہی ہے لیکن اس لسلسہ میں قطعی فیصلہ راہول گاندھی کی بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد ہی کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر ویرا بھدرا سنگھ کا مسلسل مطالبہ ہے کہ سکھو کو ‘ جو ان کے کٹر مخالف ہیں ‘ پردیش کانگریس کی صدارت سے ہٹایا جائے ۔ ویر بھدرا سنگھ چار مرتبہ کے چیف منسٹر ہیں اور انہوں نے پارٹی قیادت کو پہلے واقف کروادیا تھا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے ۔ حالانکہ ویر بھدرا سنگھ اپنے مطالبہ پر اٹل ہیں لیکن پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب جبکہ ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اگر اس طرح کی تبدیلیاں کی جائیں گی تو اس سے پارٹی کے انتخابی امکانات متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT