Saturday , December 15 2018

ہمایوں نگر میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے گنیر کے پتہ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون کے گلے پر نشانات بھی پائے جاتے ہیں اور خاتون نے اپنے مائیکے میں یہ انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ رینوکا جو وجئے نگر کالونی علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ان کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی۔ کل رات وہ اپنے شوہر کے ہمراہ اپنے مائیکے آئی اور یہاں گنیر کے پتہ کا استعمال کرلیا ۔ پولیس نے خاتون کی موت کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ہر زاویہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT