Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ہمایوں نگر پولیس حدود میں چبوترا آپریشن کے تحت 90 نوجوان گرفتاری و رہائی

ہمایوں نگر پولیس حدود میں چبوترا آپریشن کے تحت 90 نوجوان گرفتاری و رہائی

حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) سٹی پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں رات 12 بجے کے بعد خصوصی آپریشن چبوترا انجام دیا جارہا ہے ۔ ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن انسپکٹر راجو نے بتایا کہ گذشتہ پندرہ دنوں کے وقفہ میں اقدام قتل اور قتل کے واقعات پیش آنے کی وجہ سے پولیس کی جانب سے امن و امان کی برقراری کیلئے آپریشن چبوترا انجام دیکر نوجوانوں کو حراست میں لیا جارہا ہے ۔ جو رات 12 بجے کے بعد بھی سڑکوں ، گلیوں یا گاڑیوں پر گھومتے پھرتے ہیں یا چبوتروں پر بیٹھ کر گپ شپ کرتے ہیں ۔ انسپکٹر نے عوام سے خواہش کی کہ اپنے علاقوں میں اگر شرارت پسند لوگ امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش کریں تو فوری پولیس کو اطلاع فراہم کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فرسٹ لانسر ، احمد نگر ، سید نگر ، خواجہ نگر نالہ ، بال نگر علاقوں میں رات 12 بجے کے بعد بھی سڑکوں پر گھومنے اور چبوتروں پر بیٹھنے والے 90 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ اور ان تمام نوجوانوں کے فنگر پرنٹ حاصل کرکے ان کے والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کے بعد رہا کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر نے نوجوانوں سے خواہش کی کہ غیر ضروری رات کے اوقات گھر سے باہر رہ کر اپنے مستقبل کو برباد نہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT