Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ہمایوں نگر کی چھالیہ اسٹور سے گٹکھے کا ذخیرہ ضبط،تاجر گرفتار ، ٹاسک فورس پولیس ویسٹ زون کی کارروائی

ہمایوں نگر کی چھالیہ اسٹور سے گٹکھے کا ذخیرہ ضبط،تاجر گرفتار ، ٹاسک فورس پولیس ویسٹ زون کی کارروائی

حیدرآباد ۔ /12 اپریل (سیاست نیوز)ریاست میں گھٹکے کے فروخت پر امتناع عائد کرنے کے بعد ٹاسک فورس پولیس آئے دن ان تاجرین کے خلاف مسلسل کارروائی کررہی ہے جو غیرقانونی طور پر گھٹکے کے کاروبار میں ملوث پائے جاتے ہیں ۔ اسی قسم کی کارروائی میں ٹاسک فورس پولیس ویسٹ زون ٹیم نے ہمایوں نگر میں واقع ایچ ایم چھالیہ اسٹور پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے ایک لاکھ 25 ہزار مالیتی ممنوعہ گھٹکا اور دیگر تمباکو اشیاء برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ محمد سراج ساکن مراد نگر آصف نگر گزشتہ پانچ سال سے چھالیہ کی دوکان چلاتا ہے لیکن مناسب آمدنی نہ ہونے پر اس نے کرناٹک کے ضلع بیدر سے گھٹکا حاصل کرکے اسے شہر منتقل کرتے ہوئے یہاں کی مارکٹ میں فروخت کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ٹیم نے مذکورہ دوکان پر دھاوا کرتے ہوئے مختلف برانڈس کے گھٹکے اور زردے کے پیاکٹس برآمد کرلئے ۔ ٹاسک فورس نے حراست میں لئے گئے محمد سراج کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ پولیس اسٹیشن ہمایوں نگر کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT