Friday , September 21 2018
Home / خواتین کا صفحہ / ہمدردی کرنا سیکھیں

ہمدردی کرنا سیکھیں

مثبت خیال اپنائیں : عمدہ تخیل ایک بہترین طاقت ہے۔ اپنے دِل میں اپنے لئے جیسا خیال کرتی ہیں، ویسا ہی بن جائیے۔ جیسا عزم جوش و جذبہ اور ہمت اپنے اندر پیدا کرنا چاہتی ہیں، اس کا مصمم اِرادہ کرلیں۔ وہ عزم آپ میں خود بخود پیدا ہوجائے گا۔

بات ہمیشہ اچھی کیجئے، یعنی اس پہلو پر زور دیجئے جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہو۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں بلکہ اگر آپ ہمت کریں تو بہت آسان ہے۔ بقول لنکن ’’بہت سے انسان اپنے اندر خیالات کے تحت امن و چین سے رہ سکتے ہیں‘‘۔
٭٭ اپنی سہیلیوں سے ان موضوعات پر گفتگو کریں، جن موضوعات سے انھیں دِلچسپی ہو۔
انھیں جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے، وہ اسے کس طرح حاصل کرسکتی ہیں۔ اسکی آسان ترکیب بتائیں۔ ان کی کامیابیوں کے بارے میں دریافت کریں، اپنی ضروریات یا اپنے مسائل کا دکھڑا رونے والوں سے سب دُور بھاگتے ہیں۔ دوسروں کے مسائل پر ہمدردی ظاہر کریں۔ جب آپ دوسروں سے تعلق یا وابستگی نہیں رکھیں گی تو دوسرے بھی آپ کے معاملات میں دِلچسپی نہیں لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT