Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہملٹن پانچویں مرتبہ چیمپئن

ہملٹن پانچویں مرتبہ چیمپئن

شنگھائی۔10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے پانچویں مرتبہ چائنیز گراں پری جیت لی جو ان کے کیریئر کی 54 ویں خطابی کامیابی بھی ہے۔ شنگھائی انٹرنیشنل سرکٹ میں پول پوزیشن کے ساتھ فارمولا ون کی ورلڈ چیمپئن شپ ریس شروع کرنے والے لوئس ہملٹن نے اپنی کامیابی کے دوران جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا جبکہ ڈچ حریف میکس ویرسٹاپین تیسرے نمبر پر رہے۔ لوئس ہملٹن کے مطابق پورا دن تمام شریک ڈرائیورز کیلئے کافی سخت رہا لیکن سب نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جیت کا بھرپور لطف حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT