Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہمناآباد میں شاداں اسکول کا دسویں جماعت میں شاندار مظاہرہ

ہمناآباد میں شاداں اسکول کا دسویں جماعت میں شاندار مظاہرہ

ہمنا آباد ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت والدین کے اہم فرائض میں سے ہے۔ ہر وہ شخص قابل ِ تحسین ہوگا جو اپنے بچوں کی خاطر خواہ تعلیم کا صحیح انتظام کر کے انہیں قابلِ فخر مسلمان اور ایک اچھا شہری بننے کا موقع فراہم کر ے۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے دین کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم کو اپنا کرسائنس کی دنیا میں

ہمنا آباد ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت والدین کے اہم فرائض میں سے ہے۔ ہر وہ شخص قابل ِ تحسین ہوگا جو اپنے بچوں کی خاطر خواہ تعلیم کا صحیح انتظام کر کے انہیں قابلِ فخر مسلمان اور ایک اچھا شہری بننے کا موقع فراہم کر ے۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے دین کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم کو اپنا کرسائنس کی دنیا میں وہ حیرت انگیز کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جو رہتی دنیا تک یادرکھے جائینگے۔آج ترقی یافتہ قوموں میں مسلمانوںکی پسماندگی اور تنزل کی وجہ اُن کی فکر ِصحیح سے لا پرواہی ہے اگر ہمیںکامیاب ہونا ہے تو دین کی صحیح فکر کے ساتھ عصری و جدید تعلیمی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔موجودہ دورمیں ٹکنالوجی اپنے بامِ عروج پر پہنچ چکی ہے ،جس سے دُنیا گلوبل ولیج (Global Village) میںتبدیل ہوکر رہ گئی ہے اور ہم دنیا کے کسی بھی خطہ میں بیٹھ کر ساری دنیا کواپنے اِسکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔ ایسے دور میں ہمارے نونہالوں کو بھی ساری دنیا کے ساتھ ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات عبد ا لصبور مر تضیٰ نگران کار شاداں ہائر پرائمری وہائی اسکول (انگر یزی میڈیم) ہمناآبادنے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہی مسائل اورچیلنجز کے پیشِ نظر عریانی و فحاشی اور ناچ گانے کے سیلاب میں تعلیمی پسماندگی کی شکار ملت کواسلامی و اخلاقی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے شاداں اسکول گذشتہ 13برسوں سے مسلسل کوشاں ہے۔ یہاں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے ذریعہ بچوں کی ہمہ جہت نشوونما کی جاتی ہے۔عبد ا لصبور مر تضیٰ نے ادارے کے متعلق کہا کہ الحمدللہ ! اس جہدِ مسلسل کے نتا ئج بڑے خوش آئنداور حوصلہ افزاء رہے۔پہلی ہی بیاچ (2011-12)میں اسکول جماعت ِدہم میں100% نتائج کو حاصل کرتے ہوئے شہر میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔ جبکہ دوسری بیاچ(2012-13)میں مزید100% کامیابی کے حصول نے عزائم میں حوصلہ بخشا ۔امسال بھی اسکول کامیابی کے اسی سفر کو جاری رکھتے ہوئے الحمد اللہ شہر کا وہ واحد اقلیتی ادارہ بن چکا ہے جو مسلسل تیسری مرتبہ اپنے100% نتائج سے سرِ فہرست ہے۔

TOPPOPULARRECENT