ہمناآباد میں سدرامیشور جینتی تقریب کا انعقاد

ہمناآباد۔ 13 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد میں آج سرکاری طور پر سدرامیشور جینتی بڑے جو ش و خروش کے ساتھ منائی گئی،اس موقع پر ہمناآباد کی قدیم تحصیل آفس سے ایک ریالی نکا لی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حثیت سے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے شرکت کی یہ ریا لی ہمناآباد کی اہم شہراہوں سے گذرتے ہوئے نئی تحصیل آفس کو پہنچی ا س ریالی م

ہمناآباد۔ 13 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد میں آج سرکاری طور پر سدرامیشور جینتی بڑے جو ش و خروش کے ساتھ منائی گئی،اس موقع پر ہمناآباد کی قدیم تحصیل آفس سے ایک ریالی نکا لی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حثیت سے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے شرکت کی یہ ریا لی ہمناآباد کی اہم شہراہوں سے گذرتے ہوئے نئی تحصیل آفس کو پہنچی ا س ریالی میں ہمناآباد تحصیلدار ڈی،ایم ،پانی کے علاوہ نا ئب صدر بلدیہ رامچندر چو ہان ،رکن بلدیہ احمد معین الدین(افسرمیاں)،کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیدار شامل تھے۔ واضح ہو کے یہ جینتی پہلی مرتبہ حکومت کرنا ٹک سرکا ری طور پر منا رہی ہے ،عوام کے ذہن میں یہ سوال ہے کیا آنیوالے دنوں میں کانگریس کی حکومت عظیم جنگ آزادی کے مجا ہد شیر میسور شہیدؒٹیپو سلطان کا جنم دن بھی سرکاری طور پر منائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT