Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہمناآباد میں سڑک کا تعمیری کام غیر معیاری

ہمناآباد میں سڑک کا تعمیری کام غیر معیاری

ہمناآباد 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد بلدیہ کے رکن سید یاسین علی نے ایک صحا فتی بیا ن جا ری کر تے ہو ئے کہاکہ ہمناآبادکی بالاجی مندر تا محلہ زیر پیٹھ روڈ پر جو راستے کی تو سیع کی گئی ہے ،اس تو سیع کے بعدنا لیو ں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے جو کہ کسی ٹنڈر کی اجرائی عمل میں لا ئے بغیر کسی ٹھیکے دار کو یہ کا م دیا گیا ہے۔ انہو

ہمناآباد 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد بلدیہ کے رکن سید یاسین علی نے ایک صحا فتی بیا ن جا ری کر تے ہو ئے کہاکہ ہمناآبادکی بالاجی مندر تا محلہ زیر پیٹھ روڈ پر جو راستے کی تو سیع کی گئی ہے ،اس تو سیع کے بعدنا لیو ں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے جو کہ کسی ٹنڈر کی اجرائی عمل میں لا ئے بغیر کسی ٹھیکے دار کو یہ کا م دیا گیا ہے۔ انہوں نے جب اس تعمیراتی کا موں کا مشاہدہ کیا تو پایا کہ ان کاموں میں بہت نقص ہے جیسے نالی کی تعمیر میں 8MMموٹی سلائی کا استعمال ہو نا ہے جبکہ6MMسلائی استعمال کیا جا رہا ہے نالی کا بیڈ3انچ موٹا ڈالنا ہے یہ 2انچ موٹا بھی نہیں ڈالا گیا ہے ،اور نالی کی تعمیر بھی سیدھی نہیں کی جا رہی ہے۔اس کا م کے لئیے لا کھو روپئیے خرچ کئیے جا رہے ہیں لاکھوں روپئیے خرچہ ہو نے کے باوجود یہ کام معیاری نہیں ہو رہا ہے۔بیدر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو چا ہئیے کے وہ فوری طور پر اس تعمیراتی کاموں کا مشا ہدہ کریں اور عہدیداروں کو اس بات کی سخت ہدایت دیں کے اس کام کی مکمل نگرانی کریں تا کہ عوام کے پیسے کا عوام کو صیح فا ئدہ حاصل ہو۔اگر اس تعمیری کاموں کو جلد نہیں ٹھیک کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT