Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہمنارآباد میںطلبہ کیلئے سائنس فیر کا انعقاد

ہمنارآباد میںطلبہ کیلئے سائنس فیر کا انعقاد

ہمناآباد ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد کے موضع راجیشور لیلین پبلک اسکول میں سائینس فیر کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تمام طالب علموں نے جو ش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔اس سائنسی نما ئش کی نگرانی اسکول کے نائب صدرنجیب خا ن نے کی،صدرکریم خان نے اس نمائش کے بارے میں کہاکہ راجیشور ایک چھوٹا دیہات ہے مگر یہاں کے بچوں میں صلا حیتیں موج

ہمناآباد ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد کے موضع راجیشور لیلین پبلک اسکول میں سائینس فیر کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تمام طالب علموں نے جو ش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔اس سائنسی نما ئش کی نگرانی اسکول کے نائب صدرنجیب خا ن نے کی،صدرکریم خان نے اس نمائش کے بارے میں کہاکہ راجیشور ایک چھوٹا دیہات ہے مگر یہاں کے بچوں میں صلا حیتیں موجود ہیںمگر یہ پو شیدہ ہیں انکو اُجا گر کرنے کے مقصد سے اس سائینس فیر کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس نمائش میں ساتویں جماعت کی طا لبہ ادیبہ اور انکے تمام ساتھیوں نے ملکر خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کر حج کے تمام ارکان کی مفصل معلو مات کرائیں،محمدیو نس اور انکے گروپ نے پانی پر چلنے والی سائیکل بنائی جسکا یہاں کی عوام نے مشاہدہ کر کے خوب داد دی،چوتھی جماعت کی معصوم طالبہ شا فعیہ اور انکے گروپ نے نیشنل ہائی وئے نمبر نو کا مکمل ماڈل بنا یا جو عوام کی تو جہ کا مرکز بنااورکنیزہ نے تھرمل پا ورپلانٹ کی معلو مات دی،اس سائینس فیر کا اولیاء طلبانے کثیر تعداد نے مشا ہدہ کیا اوراسکول انتظا میہ پرنسپل اور جملہ اسٹاف کی تعریف کی ،محمد جا وید ٹیچرہمناآباد نے بھی اسکا مشا ہدہ کیا اور اسکی تعریف کی۔

TOPPOPULARRECENT