Wednesday , January 16 2019

ہمنا آباد میں عرس شریف

ہمناآباد۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 554واں سہ روزہ عرس شریف حضرت سید اسمعیل شاہ قادری ؒ واقع گھوڑواڑی شریف تعلقہ ہمناآباد ضلع بیدر میں 29ذی الحجہ مطابق 14اکٹوبر کو صندل شریف سے آغاز ہوگا۔ 30ذی الحجہ کو چراغاں ہوں گے اور جلسہ سیرت اولیاء و محفل سماع ہوگی۔ جناب سید شاہ انوار اللہ حسینی افتخاری جانشین حضرت وطن ؒ نگرانی کریں گے۔ مولانا محمد عزیز اللہ شاہ قادری افتخاری جامعہ نظامیہ ، جناب لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق ایم ایل اے، جناب محمد معین اختر ایڈوکیٹ  خطاب کریں گے۔جناب محمد خلیل الدین ایڈوکیٹ خادم درگاہ شریف نے شرکت کی خواہش کی ہے۔تفصیلات کیلئے 09448000662 پرربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT