Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہمہ منزلہ عمارتوں میں پارکنگ فیس میں اضافہ

ہمہ منزلہ عمارتوں میں پارکنگ فیس میں اضافہ

فی گھنٹہ 20 کے بجائے 30 روپئے وصول کرنے کی تجویز
حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اپنی آمدنی میں اضافہ کی خاطر شہر کے اہم مقامات پر ہمہ منزلہ پارکنگ لاٹس بناتے ہوئے پارکنگ فیس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ موٹر رانوں کو مجبوراً نظرثانی شدہ اضافی فیس ادا کرنی ہوگی۔ جی ایچ ایم سی سربراہ بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی ہمہ منزلہ عمارتوں میں پارکنگ فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کو اس وقت 53 پارکنگ یارڈس سے سالانہ 3 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہورہی ہے ، اب ہم نے ہمہ منزلہ پارکنگ یارڈس سے ہونے والی اپنی آمدنی میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر میں ہمہ منزلہ پارکنگ عمارتوں کے علاوہ پلے گراؤنڈس اور کمیونٹی ہالس میں گاڑیاں پارک کرنے کی فیس لی جاتی ہے۔ یہاں پر گاڑی پارک کرنے والوں کو فی گھنٹہ 20 روپئے ادا کرنے پڑتے ہیں، لیکن کنٹراکٹرس نے شاپنگ مالس میں 30 تا 70 روپئے فی گھنٹہ فیس چارج کرنا شروع کیا ہے، جبکہ ان شاپنگ مالس میں مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے مزید کہا کہ جی ایچ ایم سی کی آمدنی میں اضافہ کیلئے تفصیلی سروے کیا جائے گا اور موجودہ کنٹراکٹ سسٹم کو بدل دیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی نے 521 پلے گراؤنڈس، 9 بیاڈمنٹن کورٹس، 9 بڑے اسپورٹس کامپلیکس سے آمدنی میں اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT