Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ہمیشہ مادری زبان میں بات کریں : وینکیا نائیڈو

ہمیشہ مادری زبان میں بات کریں : وینکیا نائیڈو

نئی دہلی۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے لوگوں کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ ہمیشہ اپنی مادری زبان میں گفتگو کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اماں‘‘ یا ’’امی‘‘ ہم دل کی گہرائیوں سے کہتے ہیں لیکن ’’ممی‘‘ کا لفظ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ صرف ہمارے ہونٹوں پر ہے، دل سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ افسانوی گلوکارہ ایم ایس سبو لکشمی کی یوم پیدائش تقریبات کے دوران اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں سے خواہش کی کہ وہ ہمیشہ اپنی مادری زبان کا استعمال کریں، البتہ کسی غیرملکی سے بات چیت کرنے کیلئے انگریزی زبان استعمال کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اماں‘‘ یا ’’امی‘‘ لفظ کی خوبصورتی انگریزی زبان کی ’’ممی‘‘ میں نہیں۔ چاہے وہ ہندی میں ہو، اُردو میں ہو، تلگو میں ہو یا سنسکرت میں۔ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ جاریہ سال کے اوائل میں وینکیا نائیڈو نے اس وقت جب وہ مودی حکومت میں مرکزی وزیر تھے، ہندی زبان کو سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ہندی ہماری قومی زبان ہے اور چونکہ اکثریت اسی زبان کا استعمال کرتی ہے لہذا ہمیں ہندی زبان سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے مادری زبان کے استعمال پر بھی زور دیا تھا اور کہا تھا کہ آج کل انگریزی زبان کو بہت زیادہ اہمیت دی جانے لگی ہے۔ کسی انگریز کے ساتھ انگریزی زبان میں اگر گفتگو کی جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

TOPPOPULARRECENT