Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / ہمیں عوامی فیصلہ قبول ہے: ترون گوگوئی

ہمیں عوامی فیصلہ قبول ہے: ترون گوگوئی

گوہاٹی۔/19مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سبکدوش چیف منسٹرآسام ترون گوگوئی نے آج کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کو عجز و انکساری کے ساتھ قبول کرتے ہیں اور بی جے پی لیڈر سربانندا سونوال کو ان کی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ مسٹر گوگوئی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کا فیصلہ قبول ہے اور ایک موثر اور تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام ترقیاتی تبدیلی اور اچھے دنوں کیلئے امیدیں وابستہ کی ہیں اور میری نیک خواہشات ہیں  کہ بی جے پی اور نئے چیف منسٹر سونوال عوامی توقعات کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی شکست پر وہ دل شکستہ نہیں ہیں کیونکہ سیاسی زندگی میں کئی ایک نشیب و فراز دیکھے ہیں جبکہ سابق میں بھی آسام ایجی ٹیشن کے بعد کانگریس کو اے جے پی کے ہاتھوں بدترین شکست اٹھانی پڑی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں ترون گوگوئی نے آل انڈیا یونائٹیڈڈیموکریٹک فرنٹ کے ساتھ کوئی اتحاد تشکیل دینے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT