Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ہم ، نائیڈو سے برقی نہیں لیں گے : کے سی آر

ہم ، نائیڈو سے برقی نہیں لیں گے : کے سی آر

مئی سے کوئی برقی کٹوتی نہیں ، ٹیکس چوری کرنے والوں کو انتباہ

مئی سے کوئی برقی کٹوتی نہیں ، ٹیکس چوری کرنے والوں کو انتباہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ہم ، چندرا بابو نائیڈو سے ہرگز برقی حاصل نہیں کریں گے ۔ آئندہ ماہ مئی سے ریاست تلنگانہ میں کوئی برقی کٹوتی نہیں ہوگی بلکہ 2016 سے ریاست میں زرعی شعبہ کے لیے 9 گھنٹے بلا خلل برقی سربراہ کی جائے گی ۔ چیف منسٹر آج قانون ساز کونسل میں بجٹ پر بحث کا جواب دے رہے تھے ۔ چیف منسٹر نے اپنے آندھرا پردیش کے ہم منصب چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کی کہ انہوں نے تلنگانہ ریاست کو برقی سربراہ کرنے کے معاملہ میں اے پی ری آرگنائزیشن بل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ نائیڈو اس بات کے پابند تھے کہ وہ کرشنا پٹنم ، ہندوجا اور سیلورو برقی پراجکٹس سے ریاست تلنگانہ کو برقی سربراہ کرتے سپریم کورٹ کے خدوخال مقرر کرنے کے باوجود نائیڈو نے تلنگانہ کو اس کے حصہ کی برقی نہیں دی ۔ کے سی آر ایوان میں مختلف ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے برقی مسائل کا جواب دے رہے تھے انہوں نے بجٹ پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کی جانب سے 11 مارچ کو پیش کردہ بجٹ1.15 لاکھ کروڑ روپئے پر مشتمل ہے جو سب کے لیے قابل قبول اور حقیقت پسندانہ بجٹ ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر ڈی سرینواس کی بجٹ پر کی گئی تنقیدوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ نئی ریاست نے ایک قابل عمل بجٹ پیش کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT