Friday , October 19 2018
Home / سیاسیات / ہم آفات سماوی سے نمٹنے پوری طرح چوکس : ممتا بنرجی

ہم آفات سماوی سے نمٹنے پوری طرح چوکس : ممتا بنرجی

کولکتہ 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ان کی ریاست کسی بھی آفات سماوی سے نمٹنے پوری طرح تیار ہے۔ اضلاع میں سیلابی شلٹرس اور امداد و راحت رسانی کے گودام تعمیر کئے جاچکے ہیں۔ ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ ’ریاستی حکومت کسی بھی سماوی آفت کی صورت میں عوام کو چوکس کرنے کیلئے ایس ایم ایس پر مبنی وارننگ سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے لکھا کہ ’آفات و سانحوں میں تخفیف کا آج بین الاقوامی دن منایا جارہا ہے۔ آفات سماوی و دیگر قدرتی سانحوں کی صورت میں حکومت کی اس ریاست میں عوام کو چوکس و باخبر کرنے ایس ایم ایس پر مبنی وارننگ سسٹم متعارف کی ہے۔ اضلاع سب ڈیویژنس اور بلاک سطحوں پر سیلاب شلٹرس اور امدادی گودام تعمیر کئے گئے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT