Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ہم اپنی زبان پر اٹل ہیں ، کے سی آر کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں: ریونت

ہم اپنی زبان پر اٹل ہیں ، کے سی آر کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں: ریونت

حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے کارگذار صدر اے ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ تلگودیشم قائدین کے خلاف مقدمات درج کرکے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ آبپاشی پراجکٹوں کی دوبارہ تزئین کے مسئلہ پر ہم اپنے الفاظ پر بدستور قائم ہیں۔‘‘ ریونت ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اب یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ مقدمات درج کئے جائیںگے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکومت مہاراشٹرا کے ساتھ طئے شدہ سمجھوتے سے تلنگانہ کے عوام پانی پر اپنے حق سے محروم ہوجائیں گے۔
دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے: پونالہ
حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( این ایس ایس) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر آبپاشی پونالہ لکشمیا نے آج وضاحت کی کہ کانگریس نے اپنی حکومت کے دوران تمڈی ہیٹی میں152 میٹر بلندی کے آبپاشی پراجکٹ کی تعمیرکیلئے حکومت مہاراشٹرا سے کوئی سمجھوتہ کیا تھا۔ پونالہ نے کہا کہ موجودہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پہلے آبپاشی پراجکٹوں کے بارے میں زیادہ باخبر نہیں تھے۔ پونالہ نے کہا کہ مقدما ت درج کرتے ہوئے جیل بھیجنے ٹی آر ایس حکومت کی دھمکیوں سے کانگریس قائدین خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT