Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ہم جنس پرستوں کو شادی کی سند جاری نہ کرنے والی کلرک کو سزاء

ہم جنس پرستوں کو شادی کی سند جاری نہ کرنے والی کلرک کو سزاء

کینٹکی۔ 5 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کینٹکی کی ایک خاتون اہلکار کو ہم جنس پر ستو ں کو شادی کی اسناد جاری کرنے سے انکار پر جیل بھیج دیا گیا۔ تاہم مذکورہ کلرک کا کہنا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ کا حکم ’خدا کی رضا‘ سے بڑا نہیں ہے۔ امریکی سپریم کورٹ اسی سال جون میں یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ سول شادیوں کے بعد ہم جنس پرست جوڑوں کو آپس میں شادی شدہ ہونے کے قانونی سرٹیفیکیٹ جاری کئے جا سکتے ہیں۔ اس پس منظر میں کینٹکی کی کاؤنٹی رووَن کی ایک خاتون کلرک نے، جو پختہ مسیحی عقیدے کی حامل ہے، اپنے دفتر میں آنے والے شادی شدہ ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اسناد جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس خاتون اہلکار کا، جس کا نام کِم ڈیوس بتایا گیا ہے، کہنا تھا کہ ہم جنس پرست مردوں یا عورتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا اس کے نزدیک مذہبی حوالے سے غلط ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT