Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کی رجسٹریشن مسترد

ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کی رجسٹریشن مسترد

بیجنگ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین میں ایک جج نے فیصلہ دیا ہے کہ ہم جنس پرست مرد جوڑوں کو شادی شدہ رجسٹر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔ہم جنس پرست جوڑے سن وینلین اور ہو منگلینگ نے شادی رجسٹر کرانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد چنگشا شہر کے حکام کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔جاریہ  برس جنوری میں ضلعی عدالت نے مقدمے کی سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔چین میں ہم جنس پرست شادیوں کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا، لیکن یہاں ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کے بارے میں شعور میں اضافہ ہو رہا ہے۔چہارشنبہ  کے روز عدالت میں پیشی کے وقت 27 سالہ مسٹر سن اور 37 سالہ ہو کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ اِس موقعے پر سینکڑوں افراد عدالت کے باہر جمع تھے، تاہم حکام نے تقریباً 100 افراد کو عدالت میں داخلے کی اجازت دی۔مقدمے کی سماعت کے چند گھنٹوں میں ہی مقدمے کو مسترد کر دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT