Wednesday , December 19 2018

ہم جنس پرست قاتل شوہر کو 21 سال کی سزا

لندن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) والسال کے 29 سالہ جسویر رام گندے کو اپنی نوبیاہتا بیوی کو قتل کرنے اور بعد میں اسے جلا دینے کی پاداش میں جسویر کو 21 برس کی جیل کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 2013ء میں اس کی اریجنڈ میرج 24 سالہ برکھا رانی سے طے ہوئی تھی، لیکن وہ اس شادی سے خوش نہیں تھا۔ جسویر نے اپنے ایک دوست کو رازداری میں بتایا تھ

لندن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) والسال کے 29 سالہ جسویر رام گندے کو اپنی نوبیاہتا بیوی کو قتل کرنے اور بعد میں اسے جلا دینے کی پاداش میں جسویر کو 21 برس کی جیل کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 2013ء میں اس کی اریجنڈ میرج 24 سالہ برکھا رانی سے طے ہوئی تھی، لیکن وہ اس شادی سے خوش نہیں تھا۔ جسویر نے اپنے ایک دوست کو رازداری میں بتایا تھا کہ وہ تو ہم جنس پرست ہے، لیکن اس کے والدین نے ہندوستان میں اس کی زبردستی شادی طے کردی ہے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ برکھا رانی جب اس کی بیوی بن کر یوکے اس کے گھر میں آ بسی تو جسویر بہت پریشان تھا، ایک دن دونوں میاں، بیوی میں جھگڑا ہوگیا تو برکھا رانی نے اسے دھمکی دی کہ تمام خاندان والوں کو اس کی ہم جنس پرستی کا راز بتادے گی۔ٹرائل کے دوران جسویر کا یہی موقف تھا کہ اس نے برکھا رانی کو قتل نہیں کیا، بلکہ وہ اس کے ہاتھوں ایک حادثے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی تھی۔ جیوری کے فیصلے کے بعد برکھا رانی کے کزن نے کہا کہ ہمیں اور ہماری فیملی کو جو دکھ پہنچا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT