Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہم جنوبی افریقہ سے خائف نہیں : نیوزی لینڈ

ہم جنوبی افریقہ سے خائف نہیں : نیوزی لینڈ

ویلنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف زبردست فتح پر غیرضروری پریشان نہیں ہیں کیونکہ وہ خود اپنے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل کی تیاری میں مصروف ہیں جو ویسٹ انڈیز کے خلاف مقرر ہے۔ ہفتہ 21 مارچ کو یہاں نیوزی لینڈ۔ ویسٹ انڈیز میچ کا ونر جنوبی افریقہ سے سیمی فائنلس میں آئ

ویلنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف زبردست فتح پر غیرضروری پریشان نہیں ہیں کیونکہ وہ خود اپنے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل کی تیاری میں مصروف ہیں جو ویسٹ انڈیز کے خلاف مقرر ہے۔ ہفتہ 21 مارچ کو یہاں نیوزی لینڈ۔ ویسٹ انڈیز میچ کا ونر جنوبی افریقہ سے سیمی فائنلس میں آئندہ منگل کو آکلینڈ میں کھیلے گا۔ ایلیٹ نے کہا کہ ہم نے (وہ میچ ) بہت زیادہ نہیں دیکھا۔ ویسے یہ ان کی کافی عمدہ جیت ہوئی۔ مگر فی الحال ہم اس میچ (ویسٹ انڈیز کے خلاف ) پر توجہ مرکوز کریں گے اور جب
ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں تب ہم اُن کی ٹیم کا جائزہ لیں گے اور اسی کے مطابق پر توجہ دیں گے۔ جوہانسبرگ کی پیدائش والے ایلیٹ نے کہا کہ اُن کے جنوبی افریقی نژاد ہونے کا کوئی اثر نہیں رہے گا بشرطیکہ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنلس میں جنوبی افریقہ سے کھیلنے کا موقع ملے گا۔ وہ 2001ء میں نیوزی لینڈ منتقل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT