Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہم حصولِ ٹروفی کی راہ پر گامزن ہیں : شاستری

ہم حصولِ ٹروفی کی راہ پر گامزن ہیں : شاستری

ہیملٹن ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شاندار ناقابل شکست تسلسل سے بلند حوصلہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری نے آج کہا کہ ڈیفنڈنگ چمپینس عمدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے متواتر دوسری مرتبہ ورلڈ کپ ٹروفی حاصل ہوگی۔ ہندوستان نے آئرلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست فاش دے کر ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر اپنی مسلسل نویں جیت اور جاریہ ایڈیشن میں پ

ہیملٹن ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شاندار ناقابل شکست تسلسل سے بلند حوصلہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری نے آج کہا کہ ڈیفنڈنگ چمپینس عمدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے متواتر دوسری مرتبہ ورلڈ کپ ٹروفی حاصل ہوگی۔ ہندوستان نے آئرلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست فاش دے کر ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر اپنی مسلسل نویں جیت اور جاریہ ایڈیشن میں پانچویں کامیابی سے پول B کو فتح کرلیا۔ شاستری نے ٹیلی ویژن چیانل ’اسٹار اسپورٹس‘ کو بتایا کہ ’’یہ اچھی صورتحال ہے بالخصوص یہ دیکھتے ہوئے کہ یہاں سے ہر میچ ناک آؤٹ ہے۔ جب آپ جیتنا شروع کرتے ہو تو آپ محظوظ ہوتے ہو اور اطمینان محسوس ہوتاہے؛ جب آپ ہار جائیں تو پھر آپ ڈریسنگ روم میں محدود رہنا چاہتے ہو۔ فی الحال یہ ٹیم لطف اٹھا رہی ہے، وہ فٹبال سے بھی محظوظ ہورہے ہیں، وہ کافی مسرور ہیں‘‘۔ سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے شاستری کے تاثرات سے اتفاق کیا اور ٹیم کے بولروں کی ستائش کی کہ انھوں نے اپنے کھیل کو بڑے پلیٹ فام پر بلند کیا ہے۔ انھوں نے کہا: ’’بولرز تمام تر ستائش کے مستحق ہیں۔ پانچ میچوں میں 50 وکٹس، یہ بہت عمدہ کارکردگی ہے۔ کئی بار بیٹسمین انھیں پس منظر میں ڈال دیتے ہیں اور تعریف و ستائش میں اُن کا ذکر نہیںہوتا لیکن یہ دیکھ کر مسرت ہورہی ہے کہ بولروں کی قدردانی ہورہی ہے‘‘۔ ہندوستان کی تاحال ورلڈ کپ مہم کے تعلق سے بات کرتے ہوئے شاستری نے کہا کہ یہ ٹیم جو آسٹریلیا میں مایوس کن ٹرائی سیریز کے فوری بعد یہ ٹورنمنٹ کھیل رہی ہے، اعلیٰ ترین اعزازات جیتنے کے بارے میں کافی پُراعتماد ہے۔ انھوں نے کہا: ’’ویسے بھی ہم یہاں کبھی بھی تعداد کی تکمیل کیلئے نہیں آئے ۔ ہم ہمارے کسی بھی حریف کے مقابل کوئی کسر چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ اور ہم یہ ٹروفی جیت کر (یہاں سے وطن کو) جائیں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT