Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ہم خیال گروپس کے اتحاد سے اقتدار پر واپسی ممکن

ہم خیال گروپس کے اتحاد سے اقتدار پر واپسی ممکن

جئے شاہ کی کمپنی کی تحقیقات پر زور ۔ پرتھوی راج چاوان کا بیان
ممبئی 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر پرتھوی راج چاوان نے کہا کہ اگر ہم خیال گروپس متحد ہوجائیں اور پارٹی کیس اتھ مل کر کام کریں تو کانگریس پارٹی اقتدار پر واپس ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے آئندہ انتخابات سے قبل کانگریس اور این سی پی اتحاد کے امکانات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات سے قبل این سی پی نے کانگریس سے اتحاد ختم کردیا تھا ۔ اگر آپ رائے دہی کے تناسب کو دیکھیں تو بی جے پی کو صرف 28 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے جبکہ کانگریس اور این سی پی کے مشترکہ ووٹوں کا تناسب 32 فیصد تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ووٹوں کی تقسیم سے بی جے پی کو مدد ملی ۔ اگر ہم خیال جماعتیں متحد ہوجائیں تو کانگریس اقتدار پر واپسی کرسکتی ہے ۔ وہ آج تک مراتھن میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ راہول گاندھی کو صدر کانگریس بنانے سے متعلق چاوان نے کہا کہ ڈسمبر تک اس کا فیصلہ ہوجائیگا ۔ پارٹی میں داخلی انتخابات ہونگے اور نتائج خود حالات ظاہر کردینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت اگر 2 لاکھ فرضی کمپنیوں کی تحقیقات کرسکتی ہے تو وہ کیوں نہیں بی جے پی صدر امیت شاہ کے فرزند جئے شاہ کی کمپنی کی تحقیقات کرتی ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جئے شاہ کی کمپنی کام کرتی ہے اور جس طرح سے اسے بند کردیا گیا ہے اس سے شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت سب سے پہلے اس معاملہ کی تحقیقات کا کام کرے ۔

 

TOPPOPULARRECENT