Saturday , July 21 2018
Home / سیاسیات / ہم دلتوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

ہم دلتوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

بی جے پی اور مرکز کی دلتوں کی برہمی کم کرنے کی کوشش
نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور مرکزی حکومت نے دلتوں کے پرتشدد احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مرحلہ پر اس برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دونوں نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ معاشرہ میں انتخابات کے پیش نظر کشیدگی بھڑکارہی ہے۔ صدر بی جے پی امیت شاہ، مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ، مرکزی قانون روی شنکر پرساد اور تھاورچند گہلوٹ نے دلتوں اور قبائیلی برادری تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ دلت اور قبائیلی برادری کے مفادات مشترک ہیں اور بی جے پی اور مرکزی حکومت ان کی بھرپور تائید کرتی ہے۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایس سی ؍ ایس ٹی (انسداد مظالم) قانون کو نرم کرنے کی کوشش کی ہے۔ دلتوں کا احتجاج قانون کی دفعات میں نرمی پیدا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر بڑے پیمانے پر ملک کے مختلف علاقوں میں پرتشدد ہوگیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ کروڑوں روپئے مالیتی جائیداد کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی دلت تنظیموں نے کل بھارت بند منانے کی اپیل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT