Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ہم دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے کے پابند : امریکہ

ہم دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے کے پابند : امریکہ

واشنگن 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ ‘ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے ناپاک نظریات کو شکست دینے کے عہد کا پابند ہے ۔ وائیٹ ہاوز نے یہ بات بتائی ۔ امریکہ نے لندن میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد یہ رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ اس حملے میں جملہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر لفٹنن جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس عہد کا پابند ہے کہ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے ناپاک نظریات کو ناکام بنایا جائے ۔ صدر ٹرمپ اس معامل ہمیں سرگرم ہیں اور وہ آئی ایس آئی ایس کو شکست دینے کی مہم کو استحکام بخش رہے ہیں اور مسلم اکثریتی ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ تخریب کاری کا مقابلہ کریں اور دہشت گرد تنظیموں کی فینانسنگ کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کا اور اپنی اقدار کا ان حملوں کے خلاف دفاع کرینگے ۔ ہم ہمیشہ ہی دنیا بھر میں ان ممالک کے ساتھ کھڑے ہونگے جو ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں جو حملہ ہوا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یقینی طور پر برطانیہ اور فرانس کے عوام کے ساتھ ہے اور وہ اس طرح کے حملو ںکو روکنے کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ بے تکان جدوجہد کریگا ۔

TOPPOPULARRECENT