Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / ہم زلزلہ کیلئے تیار نہیں تھے :وزیر اعظم نیپال

ہم زلزلہ کیلئے تیار نہیں تھے :وزیر اعظم نیپال

کٹھمنڈو 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نیپال سشیل کوئرالہ نے آج کہا کہ اُن کی حکومت تازہ طاقتور زلزلہ جاریہ ہفتہ آنے کے بارے میں بے خبر تھیاور باز آباد کاری کے منصوبہ پر کام کررہی ہے تا کہ تباہ شدہ انفراسٹراکچر کی از سر نو تعمیر کی جاسکے ۔ پہلے زلزلے کے بعد جس کیلئے ہم تیار نہیں تھے ہم نے دولاکھا کا دورہ کیا تا کہ نقصانات کا تخمینہ کی

کٹھمنڈو 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نیپال سشیل کوئرالہ نے آج کہا کہ اُن کی حکومت تازہ طاقتور زلزلہ جاریہ ہفتہ آنے کے بارے میں بے خبر تھیاور باز آباد کاری کے منصوبہ پر کام کررہی ہے تا کہ تباہ شدہ انفراسٹراکچر کی از سر نو تعمیر کی جاسکے ۔ پہلے زلزلے کے بعد جس کیلئے ہم تیار نہیں تھے ہم نے دولاکھا کا دورہ کیا تا کہ نقصانات کا تخمینہ کیا جاسکے جبکہ منگل کے دن 7.3 شدت کا زلزلہ آیا ۔ کوئرالہ نے کہا کہ ہم اب پیشرفت کریں گے لیکن حکومت کے منصوبہ پر عمل آوری اسی صورت میں ممکن ہے جب تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے ہمیں مل جھل کر آفت سماوی کا مقابلہ کرنا ہے ۔پانچ مابعد زلزلہ جھٹکوں نے آج بھی نیپال کو دہلا دیا جس کی وجہ سے عوام میں دہشت پھیل گئی ۔ وہ 25 اپریل کے زلزلہ کے بعد سے ہی کھلے میدان میںمقیم ہے ۔ پانچ ہلکے زلزلے کے جھٹکے جن کی شدت ریکتر پیمانہ پر چار اور پانچ کے درمیان تھی زلزلہ سے متاثرہ مقام پر کٹھمنڈو کے قریب دوبارہ محسوس کئے گئے تاہم مندروں کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ منگل کے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے ۔ جملہ 211 مابعد زلزلہ جھٹکے 25 اپریل کے زلزلہ کے بعد محسوس کئے گئے ہیں۔ آفت سماوی اور تباہ کن زلزلہ کی مشکلات کا ہزاروں افراد کو سامنا ہے ۔ دریں اثناء ایک 7 منزلہ عمارت میں گذشتہ ماہ زلزلہ سے شگاف پیدا ہوگئے تھے آج کلنکی علاقہ میں منہدم ہوگئی تاہم کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ تازہ ترین زلزلہ کے بعد بچاو کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ یہ تلاش ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھی کی جارہی ہے جو مبینہ طور پر 6 امریکی میرین سپاہیوں اور دو نیپالی فوجیوں کے ساتھ مدد کی سربراہی کے دوران لاپتہ ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT