Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہم سخت حریف کا سامنا کرنے سے خائف نہیں : امرجیت

ہم سخت حریف کا سامنا کرنے سے خائف نہیں : امرجیت

مرگاؤ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا انڈر 17 فٹبال ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کے کپتان امر جیت سنگھ پرعزم ہیں اور ان کے ساتھی کھلاڑی انتہائی سخت لیکن صحیح سمت محنت کررہے ہیں اور وہ 6 اکتوبر کو شروع ہونے والے عالمی ایونٹ کیلئے مکمل تیار ہیں۔ ورلڈ کپ کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی فٹبال ٹیم کے کتپان امرجیت سنگھ نے کہا کہ پرتگال کے نئے کوچ لوئس نارٹن ڈی ماٹوس کی سرپرستی میں ہم نے کئی نئے گر سیکھے ہیں جبکہ بیرونی دوروں سے بھی ہمیں کافی فائدہ ہوا ہے اور اب ہم سخت سے سخت حریف کے سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ہندوستانی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کیلئے گروپ اے میں شامل ہے جس کے ساتھ امریکہ، کولمبیا اور گھانا کی ٹیمیں موجود ہیں۔ 6 اکتوبر کو ہندوستان کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا جس کے بعد کولمبیا اور گھانا 9 اور 12 اکتوبر کو ہندوستانی حریف ہوگی اور یہ مقابلے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہمارا منصوبہ آنے والے اس ٹورنمنٹ میں بہتر شروعات اور بہتر مظاہرہ کا ہے اور ہم بہتر مقابلہ کھیلنا چاہتے ہیں۔ بہتر مقابلوں کیلئے انتہائی سخت محنت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں ہم ایک بہترین ساکھ بنائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم کل دوپہر دہلی روانہ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT