Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ہم سے پنگا نہ لیں ، ہم 15 سال تک رہنے والے ہیں

ہم سے پنگا نہ لیں ، ہم 15 سال تک رہنے والے ہیں

یوم سیول سرویس پر سرکاری افسران کو کجریوال کا وارننگ بھرا پیغام
نئی دہلی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے اعلیٰ سرکاری افسران کو وارننگ کے ساتھ یہ پیغام دیا ہیکہ ’’ہم یہاں (اقتدار پر) 10 تا 15 سال رہنے والے ہیں‘‘۔ چیف منسٹر کجریوال نے منگل کو یوم سیول خدمات کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں سرکاری بابوؤں کو عوام کے منتخبہ نمائندوں کے ساتھ سیاسی کھلواڑ کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ اس سے حکومت کی ساکھ اور صداقت کو متاثر ہوتی ہے۔ کجریوال نے کہا کہ ’’ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن (سرکاری فاسران کی) سیاست برداشت نہیں کرسکتے۔ اگر آپ (سرکاری ملازمین کو) سیاست سے دلچسپی ہے تو ملازمت سے مستعفی ہوجائیں اور ہمارا مقابلہ کریں‘‘۔ کجریوال نے اصرار کے ساتھ کہا کہ اب یہاں ان کی حکومت ہی برقرار رہے گی۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سربراہ نے کہا کہ ’’میری حکومت دہلی کے عوام کی امنگوں کو پورا کررہی ہے۔ عوام بھی خوش ہیں۔ اگر حکومت ایسا ہی کام کرتی رہے گی تو ہم 10 تا 15 سال تک جانے والے نہیں ہیں۔ آپ اس بات کو پسند کریں یا نہ کریں ہم 10 تا 15 سال تک رہنے والے ہیں

 

اور جو افسران 45 سال کے ہوچکے ہیں اب ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان کی سبکدوشی تک ہماری ہی حکومت رہے گی‘‘۔ واضح رہیکہ کجریوال کی عام آدمی پارٹی فقیدالمثال اکثریت کے ساتھ اقتدار پر فائز ہوئی ہے لیکن سرکاری افسران کے ساتھ اس حکومت کے تعلقات زیادہ گرمجوشانہ نہیں ہیں۔ غالباً اس تناظر میں ہی کجریوال نے سرکاری بابوؤں کو وارننگ دی ہیکہ ’’ہم سے پنگانہ میں ۔ 10 تا 15 سال تک ہم ہی (اقتدار پر) رہنے والے ہیں‘‘۔ کجریوال نے کہا کہ سیول ملازمین کو چاہئے کہ وہ بھی ان کی ’’دیانت دار اور شفاف‘‘ حکومت کا حصہ بن جائیں اور دہلی کے عوام کی خدمت کریں۔ کجریوال نے کہا کہ ’’یہ حکومت کچھ بھی ہوسکتی ہے لیکن ’’بد دیانت‘‘ نہیں ہوسکتی۔ یہ حکومت غریبوں میں بھی غریب ترین افراد کیلئے کام کررہی ہے، جس کیلئے کئی نظریات اور خواب ہیں۔ یہ وقت آپ کیلئے ہیکہ کچھ کر دکھائیں۔ گذشتہ سال میں نے آپ تمام سے اپنے نظریات دینے کی خواہش کی تھی لیکن ایک نظریہ بھی موصول نہیں ہوا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT