Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہم شائقین کے دل جیتنا چاہتے ہیں : حفیظ

ہم شائقین کے دل جیتنا چاہتے ہیں : حفیظ

حیدرآباد ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 جیسے ایک بڑے ٹورنمنٹ میں کھیلنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے آج کہا کہ اُن کی ٹیم نے اچھا کھیلتے ہوئے شائقین کی تائید و حمایت حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ حفیظ نے کل یہاں آئی پی ایل ڈیفنڈنگ چمپینس کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ لائنز کے میچ سے قبل یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ہندوستان آکر اچھا لگا ہے۔ لوگ کرکٹ کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں۔ جب آپ اچھا کھیلتے ہو تو وہ آپ کی تائید کرتے ہیں۔ ہم کراؤڈ کو اچھی تفریح فراہم کرتے رہیں گے اور اُن کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ حفیظ نے کہا کہ اُن کے ٹیم ساتھی اپنی بہترین سعی کرنے کا عزم رکھتے ہیں جب انھیں طاقتور کے کے آر کا سامنا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں چمپینس ہیں۔ ہم بھی ایک ٹیم کے طور پر اچھا ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اگر ہم اچھا کھیلتے ہیں تو ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔ انھوں نے اپنی ٹیم میں 7، 8 ناتجربہ کھلاڑیوں کے تعلق سے کہا کہ سینئر ارکان اُن کی بھرپور رہنمائی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT