Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہم قلم کے سپاہی ہیں ، احتجاج کا کوئی اور راستہ نہیں : منور رانا

ہم قلم کے سپاہی ہیں ، احتجاج کا کوئی اور راستہ نہیں : منور رانا

لکھنو  ۔ 19 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ممتاز شاعر منور رانا نے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کے اعلان کے بعد آج کہا کہ مصنفین کیلئے احتجاج درج کرانے کا اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ادبی شخصیتیں اس طرح کے واقعات کے خلاف احتجاج کی آخری شکل کے طورپر یہ ایوارڈس واپس کررہی ہیں۔ مصنفین کو ایوارڈس کی واپسی پر تنقیدوں کا سامنا کئے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس احتجاج کا دوسرا کوئی اور راستہ نہیں ہے ۔ عمر کے اس مرحلے میں ہم دھرنا منظم نہیں کرسکتے ، بھوک ہڑتال نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی ہم سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔ ہم قلم کے سپاہی ہے اسی لئے ہم یہ ایوارڈ جو ہماری تحریروں پر بطور اعزاز دیا گیا اُسے واپس کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT