Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ہم نوجوان کی ہلاکت نہیں چاہتے تھے: پولیس

ہم نوجوان کی ہلاکت نہیں چاہتے تھے: پولیس

سرینگر۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں جہاں تشدد کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس نے کہا ہے کہ وہ نوجوان کو ہلاک نہیں کرنا چاہتی تھی۔ پولیس نے احتجاجیوں سے تشدد ترک کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (سی آئی ڈی) ایس ایم سہائے نے عوام پر پھر ایک بار زور دیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتِ حال کل کے مقابلے آج نسبتاً بہتر ہے۔ بعض مقامات پر عوام خود باہر نکل آئے ہیں اور حالات سے نمٹنے میں تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان کی ہلاکت نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد کی راہ اختیار کرنے سے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ انہیں احتجاج کرنا چاہئے یا نہیں اس سوال سے ہٹ کر سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں تشدد کی راہ نہیں اختیار کرنا چاہئے۔ سہائے نے طاقت کے استعمال کا دفاع کیا جس کے نتیجہ میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد پر آمادہ ہجوم نے سکیورٹی پوسٹس پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس کو صورتحال اس قدر ابتر ہونے کا اندازہ نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT