Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہم نے خود کو شرمسار کیا:ا سمتھ

ہم نے خود کو شرمسار کیا:ا سمتھ

برمنگھم، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد انتہائی مایوس عالمی چمپئن آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کے لئے کوئی بہانہ نہیں ہے اور ہم نے خود کو شرمسار کیا ہے ۔آسٹریلیا کے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف پہلے دو میچ بارش کی نذر ہو گئے تھے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے ہر حال میں انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ جیتنا تھا لیکن اس نے موقع بنانے کے بعد موقعوں کو گنوادیا۔بارش کی وجہ سے بعد میں میچ ختم کرنا پڑا مگر اس وقت تک بازی انگلینڈ کے ہاتھوں میں جا چکی تھی۔آسٹریلیا کے ایک ایسے وقت اسکور ایک وکٹ پر 136 رنز تھا لیکن ٹیم پھر 277 تک ہی پہنچ سکی۔ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اسمتھ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے خود کو ہی شرمسار کیا۔ہم نے بلے بازی کرتے وقت خود کو ایک وقت مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا اور ہمیں 300 کے اوپر جانا چاہئے تھا۔کپتان نے کہا کہ لیکن ابتدائی اوورز میں ہم ایک کے بعد ایک وکٹ گنواتے چلے گئے جبکہ ٹاپ آرڈر میں کسی کو وکٹ پر ٹک کر سنچری بنانا چاہیے تھا جو ہم نہیں کر پائے ۔ہم نے 15 رن کے وقفے میں پانچ وکٹ گنوائے جو ہماری ہار کی وجہ ہے ۔انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف آپ میچ جیتنے کی توقع نہیں کر سکتے ۔اسمتھ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے گیند کے ساتھ بھی اچھی شروعات کی اور فوری طور ان کے تین وکٹ نکال دیے لیکن اس کے بعد بارش سے جو تھوڑی تاخیر ہوئی اس سے ہمارے ہاتھ سے جیت نکل گئی۔انہوں نے کہا کہ اسٹوکس اور مورگن نے شاندار بلے بازی کی اور وہ بہت مثبت انداز میں کھیلے ۔ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی اور انہیں جمنے کا مکمل موقع دیا لیکن ساتھ ہی ہمیں دونوں کی بیٹنگ کی تعریف بھی کرنی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT