Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہم نے ناقص فیلڈنگ کی : دھونی

ہم نے ناقص فیلڈنگ کی : دھونی

ملبورن 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آج آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کی شکست کیلئے فیلڈنگ کو ذمہ دار قرار دیا ۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ یہ بہت مشکل اعتراف ہے کہ ہم نے آج اچھی فیلڈنگ نہیں کی ۔ کم از کم تین چوکے ایسے تھے جنہیں ہمیں روکنے کی ضرورت تھی ۔ یہ آسان بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں فیلڈنگ میں قدرے کمی رہی ہے ۔ دھونی نے بلے بازوںکی ستائش کی اور کہا کہ ٹیم کے بلے باز اچھی محنت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اس سے قبل بھی آسٹریلیا کے خلاف شکست کے موقع پر کہا تھا کہ ٹیم انڈیا کی بولنگ 300 رنوں کے اسکور کا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہے ۔ اسطرح انہوں نے سابق میچ میں بولرس کی کارکردگی اور صلاحیتوں میں کمی کا اعتراف کیا تھا ۔آج دھونی نے کہا کہ نئے بولرس رشی دھون اور گرکیرت سنگھ نے اچھی بولنگ کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT