Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہم نے واپسی کا وعدہ نبھایا :کوہلی

ہم نے واپسی کا وعدہ نبھایا :کوہلی

پونے ۔26 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی پر کہا کہ ان کی ٹیم نے سیریز میں واپسی کا اپنا وعدہ نبھایا ہے ۔ہندوستان نے پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرے ونڈے میں چھ وکٹ سے کامیابی درج کرکے تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی ہے اور کانپور میں 29 اکٹوبرکو تیسرا ونڈے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ کوہلی نے دوسرا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد کہا ہمارے لیے یہ میچ کافی اچھا رہا۔ ہم نے سیریز میں واپسی کا اپنا وعدہ نبھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار ہمارے دو چوٹی کے بولرس ہیں اور انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت بولنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT