Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ہم پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں : گڈکری

ہم پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں : گڈکری

نیویارک۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے زمینی ٹرانسپورٹ نتن گڈکری جو آج کل امریکہ کے دورہ پر ہیں، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ، پاکستان کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات کا خواہاں رہا ہے تاہم پاکستان کی سرزمین سے جس طرح دہشت گردانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں اس نے ہندوستان کو پریشان کررکھا ہے۔ انڈوامریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے ایک صنعتی مباحثہ کے دوران ہندوپاک کے تعلقات پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہمیشہ پاکستان سے بہتر تعلقات استوار کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT