Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے تیار :فوج

ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے تیار :فوج

جموں، 15 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ سرحد پار سے خطرات پیدا ہورہے ہیں، ایک فوجی عہدہ دار نے کہا کہ ہندوستانی فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار اور تربیت یافتہ ہے ۔میجر جنرل سنجیو نارائن جنرل آفیسر کمانڈنگ ٹائیگر ڈویژن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے خطرات ہیں اور یہ ہمیشہ رہے ہیں لیکن ہم بھی چوکس ہیں ۔ وہ پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کے بعد سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات سے متعلق سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات در اصل سالانہ ہوتے ہیں۔ کہر اور موسم کی وجہ سے ایسی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں لیکن فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے تیار ہے اور ہر نوعیت کے حالات کیلئے اسے تربیت فراہم کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT