Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / ہند، پاک و بنگلہ دیش کبھی اکھنڈ بھارت ہونگے : رام مادھو

ہند، پاک و بنگلہ دیش کبھی اکھنڈ بھارت ہونگے : رام مادھو

نئی دہلی ، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے وزیراعظم نریندر مودی کی اچانک دورہ پاکستان اور پڑوسی ملک کے ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ہندوستان ،پاکستان اور بنگلہ دیش جنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ ’’مقبول خیرسگالی‘‘ بنیادوں پر ایک ہوجائیں ۔ دوحہ سے تعلق رکھنے والے چیانل الجزیرہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے رام مادھو نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کو ہنوز ایقان ہے کہ ایک دن یہ تین ممالک ایک ہوجائیں گے اور ’’اکھنڈ بھارت‘‘ کا قیام عمل میں آئے گا ۔ کیونکہ ان 3 ممالک کے الگ ہونے کی تاریخی وجوہات ہیں اور 60 برس قبل یہ ایک ہوئے تھے ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے مزید کہا کہ بحیثیت آر ایس ایس کا رکن میئں بھی اس خیال سے اتفاق رکھتا ہوں تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اکھنڈبھارت کا قیام کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوگا کہ ہم کسی ملک پر جنگ مسلط کریں گے بلکہ تینوں ممالک کا اتحاد خیرسگالی بنیادی پر ہوگا ۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ان ممالک کی سرزمینوں پر زندگی کا انداز ایک جیسا ہے اور خاص طور پر تہذیب اور تمدن یکساں ہیں ۔ ادیبوں اور دانشوروں کی جانب سے ایوارڈ واپس کئے جانے کے تنازعہ کے ضمن میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے آر ایس ایس رکن نے کہا کہ ایک خاص طبقہ پورے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT