Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ہندستان پہلی مرتبہ بجلی برآمد کرنے والا ملک بنا

ہندستان پہلی مرتبہ بجلی برآمد کرنے والا ملک بنا

نئی دہلی۔ 29مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بجلی کی مرکزی اتھارٹی کے مطابق ،جو بجلی کی سرحد پار تجارت کیلئے حکومت ہند کی نامزد اتھارٹی ہے ، ہندستان بجلی درآمد کرنے والے ملک سے ، بجلی برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ رواں سال 17-2016 (اپریل سے فروری 2017) کے دوران ہندستان نے نیپال، بنگلہ دیش اور میانما کو تقریباً 5798 ملین یونٹس برآمد کیے ، جو بھوٹان سے درآمد کی گئی تقریباً 5585 ملین بجلی کی درآمد سے 213 ملین یونٹس زیادہ ہے ۔ پچھلے تین برسوں میں نیپال اور بنگلہ دیش کو برآمد کی جانے والی بجلی میں بالترتیب 2.5 اور 2.8 گنا اضافہ ہوا۔ ۔ 1980 کی دہائی کے وسط میں ، جب سے بجلی کی سرحد پار تجارت شروع ہوئی ہے ، تبھی سے ہندستان ،بھوٹان سے بجلی درآمد کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT