Thursday , December 13 2018

ہندستان کونشانہ بازی میں پہلامقام

نئی دہلی۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دومرتبہ کے اولمپک چمپئن امریکی ونسنٹ ھیکک نے آئی ایس ایس ایف نشانے بازی ورلڈکپ کے آخری مرد اسکیٹ مقابلے کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ ہندستانی ٹیم اس وقت اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی مرتبہ ٹورنمنٹ میں چار گولڈ سمیت سب سے زیادہ نو میڈل کیساتھ سرفہرست رہی۔میکسیکو گادالاجرا میں ختم ہوئے ورلڈ کپ میں ہندستانی ٹیم پہلی مرتبہ آئی ایس ایس ایف ٹورنمنٹ میں سب سے اوپر رہی۔ ہندستان نے ٹورنمنٹ میں چار گولڈ، ایک سلور اور چار برونز سمیت کل 9 میڈل جیتے جو اس کی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی بھی ہے ۔اسکیٹ مقابلے میں ہندستان کے تین نشانے بازوں میں سمت سنگھ 116 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائنگ میں 15 ویں مقام، انگد باجوا 115 پوائنٹس کے ساتھ 18 ویں اور شیراز شیخ 112 پوائنٹس کے ساتھ 30 ویں نمبر پر رہے ۔بیجنگ اور لندن اولمپک چمپئن ونسیٹ نے بیجنگ اور لندن اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتے تھے اور 2015 میں عالمی چمپئن شپ میں بھی فاتح رہے تھے ۔طویل عرصے کے بعد گادالاجرا سے واپسی کر رہے ونسیٹ نے کوالیفکیشن میں 125 میں سے 123 پوائنٹس حاصل کئے اور سب سے اوپر رہے اور 60 میں سے 59 کے اسکور کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی بھی برابری کی۔آسٹریلیا کے پال ایڈمز نے اگرچہ ونسیٹ کو کافی چیلنج دیا لیکن شوٹ آف میں وہ آگے رہے اور طلائی پر قبضہ کیا جبکہ پال کو سلور سے اکتفا کرنا پڑا۔اٹلی کے تمارو کاسیڈرو نے فائنل میں 49 کا اسکور حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا۔ہندستان کے سمت نے دن کا آغاز اچھا کیا اور شروع میں ساتویں نمبر پر رہے لیکن راؤنڈ 22، 23 اور 24 میں پھسل گئے وہیں انگد بھی کوالیفائنگ سے کافی دور رہ گئے ۔شیراز کی کارکردگی بھی انہیں فائنل تک نہیں لے جا سکی۔

TOPPOPULARRECENT