Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندستان کی جنوبی کوریا کیخلاف 1-0 کی کامیابی

ہندستان کی جنوبی کوریا کیخلاف 1-0 کی کامیابی

سیول۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے مڈفیلڈر لالریمسیامي کے پانچویں منٹ میں کئے گئے واحد گول کی بدولت پانچ میچوں کی خواتین ہاکی سیریز کے اپنے پہلے میچ میں میزبان جنوبی کوریا کو یہاں 1-0 سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیا۔یہاں جگشن نیشنل ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندستان نے شاندار شروعات کی اور پہلے کوارٹر میں ہی 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔ہندستان کے لئے لالریمسیامي نے پانچویں منٹ میں گول کر کے ہندستان کو 1۔0 کی برتری دلا دی جسے مہمان ٹیم نے آخر تک برقرار رکھا۔ہندستان کو دوسرے کوارٹر میں دو پنالٹی کارنر ملا لیکن ٹیم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔اگرچہ جنوبی کوریا بھی23 ویں منٹ میں ملے پنالٹی کارنر کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔میزبان ٹیم نے اس کے بعد واپسی کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ہندستان کو اپنے گول کیپر سواتی کا بھی شکرگزار ہونا چاہئے جنہوں نے چوتھے کوارٹر میں جنوبی کوریا کے دو پنالٹی کارنر کو ناکام کر دیا اور میزبان ٹیم کو واپسی کرنے سے روک دیا۔ ہندستان نے اس کے بعد اپنے ایک گول کے فرق کو آخر تک قائم رکھا اور 1۔0 سے میچ جیت لیا۔ہندستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف اپنا دوسرا میچ منگل کو کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT