Tuesday , December 11 2018

ہندوؤں کو متحد رہنے پر زور ‘توگاڑیہ

محبوب نگر 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک کے ہندوؤں میں اتحاد کافقدان ہے ۔ 120 کروڑ آبادی والے ملک میں ہندووں کی تعداد 100 کروڑ ہے اس کے باوجود ہم اپنا نشانہ پورا کرنے سے قاصر ہیں ۔ ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے ہندوؤں کو متحد ہونا ہگا ۔ یہریمارکس وشوا ہند و پریشد کے صدر پروین توگاڑیہ نے مستقر محبوب نگر کے بوائز کالج گراونڈ میں اپنی تن

محبوب نگر 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک کے ہندوؤں میں اتحاد کافقدان ہے ۔ 120 کروڑ آبادی والے ملک میں ہندووں کی تعداد 100 کروڑ ہے اس کے باوجود ہم اپنا نشانہ پورا کرنے سے قاصر ہیں ۔ ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے ہندوؤں کو متحد ہونا ہگا ۔ یہریمارکس وشوا ہند و پریشد کے صدر پروین توگاڑیہ نے مستقر محبوب نگر کے بوائز کالج گراونڈ میں اپنی تنظیم کی 50 سال کی تکمیل پر ہندوو وراٹ شنکھارارم گولڈ جوبلی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کئے ۔ پروگرام میں آر ایس ایس،بجرنگ آل وی ایچ پی قائدین اننت ریڈی، لکشما ریڈی، راما ریڈی، راگھوا ریڈی ،لنگا ریڈی ،بچاری ڈی، لکشمی نارائنا و دیگر موجود تھے ۔ پروگرام توقع کے برعکس زبردست بارش کے سبب کامیاب نہ ہوسکا ۔ مختصر سامعین کی تعداد سے مایوس پروین توگاڑیہ نے صرف چند منٹوں میں اپنی بات ختم کی۔

TOPPOPULARRECENT