Tuesday , December 11 2018

ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے : پاک اسپیکر

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزارت داخلہ سے خواہش کی ہے وہ ایسے کسی بھی گروپ یا فرد کے خلاف سخت کارروائی کرے جو ہندومت کے بارے میں توہین آمیز مواد پوسٹ کرے۔ یاد رہیکہ اقلیتی ہندو طبقہ کے قائدین نے ہندومت کے خلاف آن لائن نفرت انگیزی کے پروپگنڈہ کے خلاف احتجاج کیا تھا جس سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان جو اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدرنشین ہیں، کی تصویر کو ایک ہندو دیوتا کے طور پر سوشیل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق اس حرکت کو ملک کے اقلیتی ہندو طبقہ نے پسند نہیں کیا ہے اور ایک ہندو لیجسلیٹر نے واضح طور پر کہا ہیکہ آن لائن ہندو مذہب کے خلاف نفرت انگیز پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT