Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ہندواڑہ میں دوبارہ کرفیو ، راجوری کی یونیورسٹی میں جھڑپیں

ہندواڑہ میں دوبارہ کرفیو ، راجوری کی یونیورسٹی میں جھڑپیں

جموں؍سرینگر۔ 18 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموںاور کشمیر کے راجوری میں واقع بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں آج طلبہ کے دو گروپس میں جھڑپیں ہوگئیں ۔ دونوں نے ایک دوسرے پر حملہ اور سنگباری کی ۔ اس کے علاوہ چار گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ۔ پولیس نے فوری یونیورسٹی پہونچ کر طلبہ کو قابو میں کرلیا اور سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ اس دوران شمالی کشمیر کے ہندواڑہ ٹاؤن میں احتجاج اور سنگباری کے تازہ واقعات پیش آنے کے بعد دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ حکام نے کرفیو میں تین گھنٹے نرمی دی تھی لیکن احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور مخالف ہند نعرے لگانے کے علاوہ سکیورٹی فورسیس پر سنگباری کی گئی ۔ سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ میں بھی طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔

TOPPOPULARRECENT