Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / ہندوتواکا ایجنڈہ‘ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش

ہندوتواکا ایجنڈہ‘ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش

سیاسی فائدے کیلئے بی جے پی پر مذہب کے استحصال کا الزام

سیاسی فائدے کیلئے بی جے پی پر مذہب کے استحصال کا الزام

نئی دہلی ۔7اپریل( سیاست ڈاٹ کام) سیاسی جماعتوں نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں بالخصوص رام مندر اور دیگر ہندو توا موضوعات کی شمولیت پر آج سخت تنقید کی اور کہا کہ اس کا مقصد صرف رائے دہندوں کو بیوقوف بنانا ہے ۔ کانگریس کے لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی پر سیاسی فائدوں کے لئے مذہب کے استحصال کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے رام مندر تحریک پر حالیہ اسٹنگ آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کئی وی ایچ پی قائدین کو یہ کہتا ہوا سنا گیا تھا کہ وہ اس (رام مندر) تحریک کو ایک نئی جان دینے کیلئے چند ہندوں کی موت درکار ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ ’’ وہ (بی جے پی قائدین ) مذہب کے بارے میں باتیں کرتے ہیں اور سیاسی فوائد کیلئے مذہب کا استحصال کرتے ہیں‘‘۔ تاہم ڈگ وجئے سنگھ نے دینی مدرسوں کی مدد کیلئے بی جے پی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ملک کیلئے یہ ایک اچھی علامت ہے۔بائیں بازوں کی جماعتوں نے بھی بی جے پی کے انتخابی منشور میں رام مندر مسئلہ کے تذکرے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اس کا مقصد ہندو ووٹوں کو یکجا کرنا ہے ۔ سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ رام مندر ‘ دفعہ 370کی منسوخی اور یکساں سیول کوڈ کا نفاذ جیسے مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے بی جے پی نے ’’سخت گیر ہندو تواایجنڈہ کو اُجاگر کیا ہے ‘‘ ۔ جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمرعبداللہ نے کہا کہ ماضی میں بھی عوام یہ دیکھ چکے ہیں کہ یکساں سیول کوڈ ‘ رام مندر اور دفعہ 370 بی جے پی کو اقتدار پر لانے کی بے ساکھی رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT