Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / ہندوسادھوی کو جیل اور سلمان کو بیل غیر منصفانہ

ہندوسادھوی کو جیل اور سلمان کو بیل غیر منصفانہ

شملہ۔/12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد لیڈر پروین توگاڑیہ نے ہندوستانی عدلیہ پر انگشت نمائی کرتے ہوئے سال 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں فلمی اداکار سلمان خان کو ضمانت منظور کرنے سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سوال کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو سماج نے سلمان خاں کو ضمانت کی منظوری پر صدائے احتجاج بلند کیا ہے کیونکہ ہندو س

شملہ۔/12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد لیڈر پروین توگاڑیہ نے ہندوستانی عدلیہ پر انگشت نمائی کرتے ہوئے سال 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں فلمی اداکار سلمان خان کو ضمانت منظور کرنے سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سوال کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو سماج نے سلمان خاں کو ضمانت کی منظوری پر صدائے احتجاج بلند کیا ہے کیونکہ ہندو سادھوی کیلئے جیل اور سلمان خان کے لئے بیل ( ضمانت ) منصفانہ نہیں ہے۔ پروین توگاڑیہ ہندو سنگم میں شرکت کیلئے شملہ آئے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سادھوی پرگیہ کی مدافعت میں آگئے جنہیں 2008 مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں سزائے قید ہوئی ہے۔ وشواہندو پریشد نے ’’ گھر واپسی ‘‘ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بعض گوشوں سے مخالفت کے باوجود یہ مہم جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ مالیگاؤں بم دھماکہ میں 7افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT