Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ہندوستان، پاکستان اور چین میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی کثیر تعداد

ہندوستان، پاکستان اور چین میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی کثیر تعداد

اقوام متحدہ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2016ء کے دوران ایشیاء اور پیسیفک خطہ میں ایچ آئی وی جیسی موذی بیماری میں ملوث ہونے والے جن دس ممالک کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں ہندوستان، چین اور پاکستان ایسے ممالک بتائے گئے ہیں جہاں زائد از 95 فیصد افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔ دیگر ممالک میں انڈونیشیاء، پاکستان، ویتنام، مائنمار، پاپوانیوگنی، فلپائن، تھائی لینڈ اور ملائیشیاء شامل ہیں۔

پاکستان نے ہندوستان میں عدم توازن کیلئے
دہشت گرد گروپس پیدا کئے
واشنگٹن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق سفارتکاروں اور عہدیداروں کے مطابق پاکستان نے ہندوستان میں عدم توازن پیدا کرنے اور جنگ زدہ افغانستان میں پاکستان کے مفاد کیلئے ہی طالبان، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ جیسے دہشت گرد گروپس تشکیل دیئے۔ پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر ولیم میلام اور سابق امریکی صدر اوباما کے دور میں قومی سلامتی کونسل میں جنوبی ایشیاء کے سابق سینئر ڈائرکٹر فلپ رینر نے کہا کہ پاکستان کی بدنام زمانہ جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی آج بھی مذکورہ بالا دہشت گرد گروپس کا نہ صرف تحفظ کرتی ہے بلکہ انہیں مراعات بھی فراہم کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT