Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانیوں نے ایشین نیشنس کپ چیس جیتا

ہندوستانیوں نے ایشین نیشنس کپ چیس جیتا

چین کو دوسرا، قازقستان کو تیسرا ، ایران کو چوتھا مقام
ابوظہبی ، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مَردوں نے ایشین نیشنس کپ چیس ٹورنمنٹ فائنل راؤنڈ میں ویتنام کے مقابل آج 3-1 کی فتح درج کرائی، جس کے ذریعے انھوں نے طاقتور چین کو دوسرے مقام تک گھٹا دیا۔ انڈیا نے 17 پوائنٹس جٹائے، جو ورلڈ اور اولمپیاڈ چمپینس چین سے دو زیادہ ہیں؛ چنانچہ انھیں ٹائٹل حاصل ہوگیا۔ ٹاپ سیڈ چائنا نے اپنے فائنل راؤنڈ والے میچ میں یو اے ای کو 4-0 سے شکست دی۔ قازقستان اور ایران نے ترتیب وار تیسرا اور چوتھا مقام پایا۔ ہندوستان نے منگولیا سے بازی برابر کی اور 22 ٹیم کی نو راؤنڈ پر مشتمل مسابقت میں بقیہ حریفوں کو شکست دی ۔ ویتنام کے خلاف فائنل راؤنڈ میچ میں گرانڈ ماسٹرز ایس پی سیتھورمن اور کے ششی کرن نے دوسرے اور چوتھے بورڈز پر اپنی بازیاں جیتے جبکہ بی ادھیبن اور ویدت سنتوش گجراتی نے ٹاپ اور تھرڈ بورڈز پر اپنے متعلقہ بازیاں ڈرا کرائے۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ انڈین مین نے اس ایونٹ کو جیتا۔ وہ 2005ء میں اصفہان (ایران) میں اور 2009ء میں کولکاتا میں خطابی فتح حاصل کئے تھے۔ تاہم دونوں موقعوں پر چین نے حصہ نہیں لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT