Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / ہندوستانیوں کو صرف 25 ہزار روپئے نیپال اور بھوٹان کو ساتھ لے جانے کی اجازت

ہندوستانیوں کو صرف 25 ہزار روپئے نیپال اور بھوٹان کو ساتھ لے جانے کی اجازت

ممبئی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک نے آج ہندوستانیوں کو زیادہ قیمت کے نوٹس نیپال اور بھوٹان ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی، تاہم جملہ رقم کی مالیت 25 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اب ہندوستانی شہری اپنے ساتھ 500 اور 1000 روپئے کے نوٹس بھی رکھ سکیں گے ۔ قبل ازیں انہیں صرف 100 روپئے کے نوٹس رکھنے کی اجازت تھی، لیکن رقم کی مالیت کی کوئی حد مقر

ممبئی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک نے آج ہندوستانیوں کو زیادہ قیمت کے نوٹس نیپال اور بھوٹان ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی، تاہم جملہ رقم کی مالیت 25 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اب ہندوستانی شہری اپنے ساتھ 500 اور 1000 روپئے کے نوٹس بھی رکھ سکیں گے ۔ قبل ازیں انہیں صرف 100 روپئے کے نوٹس رکھنے کی اجازت تھی، لیکن رقم کی مالیت کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔ تازہ ترمیمات کرتے ہوئے آر بی آئی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے بموجب نریندر مودی انتظامیہ پڑوسیوں سے تعلقات میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ مودی وزیراعظم بننے کے بعد بھوٹان اور نیپال کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT