Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانیوں کی دولت میں 400 فیصد اضافہ

ہندوستانیوں کی دولت میں 400 فیصد اضافہ

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانیوں کی دولت میں 2005ء سے 2015ء کے درمیان 10 سال کے عرصہ میں 400 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی مدت میں یوروپی شہریوں کی دولت میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی۔ نئی عالمی دولت ادارہ کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے بموجب ہندوستان، چین اور ویتنام میں ابھرتے ہوئے بازاروں کی وجہ سے شہریوں کی دولت میں 400 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اوسط یوروپی شہری 86 ہزار امریکی ڈالر دولت کا مالک ہے۔ گذشتہ  10 سال کے دوران اس میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ آسٹریلیا میں عوام کی دولت میں اس مدت کے دوران 100 فیصد اور کینیڈا میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یوروپ میں مالدار آدمیوں کے نقل مقام کرکے یہاں بس جانے کی وجہ سے اوسط دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے ممالک میں امریکہ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ، کیریبین اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT