Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / ہندوستانیوں کی ملکیت ملائیشیا کی ایرلائنس بند

ہندوستانیوں کی ملکیت ملائیشیا کی ایرلائنس بند

کوالالمپور ۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کی ریانی ایئر جو ملک کی اولین شریعت کی تعمیل کرنے والی ایئرلائن تھی اور ایک ہندوستانی نژاد ہندو جوڑی کی ملکیت تھی آج بند کردی گئی ۔ چند ماہ قبل اسے شہری ہوابازی کے قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں معطل کردیا گیا تھا ۔ حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایئرلائن میں معاشی اور انتظامی صلاحیت کا فقدان تھا ۔ اس کے باوجود یہ تجارتی پیمانہ پر اپنی پروازیں جاری رکھی ہوئے تھی ۔ اس کے نتیجہ میں ریان ایئر اپنی کارروائیاں آج سے مزید جاری نہیں رکھ سکے گی کیونکہ اس کا لائیسنس منسوخ کردیا گیا ہے ۔ اس کیلئے مالیہ مبینہ طورپر روی اور اُس کی بیوی کارتکی ینی گوئندن فراہم کرتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT